تربت : فائرنگ سےبلو چ خاتون اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق

تربت : فائرنگ سےبلو چ خاتون اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق


بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ کرکے خاتون اینکر شاہینہ شاہین کو قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
گاڑی کا مالک اپنی گاڑی ہسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو دو گولیاں لگی ہیں۔ قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
شاہینہ شاہین سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن میں پروگرامز کی میزبانی کرتی تھیں اور ایک بلوچی میگزین ’دزگہار‘ (سہیلی) کی مدیر بھی تھیں۔ شاہینہ شاہین مصوری بھی کرتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازع لگ رہا ہے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہل خانہ نے پولیس کو اب تک کوئی بیان ریکارڈ کرایا اور نہ ہی کوئی درخواست دی ہے۔