وکٹ لینے پر بولر کا کبھی ایسا جشن دیکھا ہے؟ ویڈیو وائرل

وکٹ لینےکےبعد آپ نے بہت سےکھلاڑیوں کو ڈانس کرتے ہوئے تو دیکھا ہوگا لیکن ایسی سیلیبریشن آپ نے پہلی کبھی نہیں دیکھی ہوگی.

گیانا ایمزون کے بولر سنکلیئر نے مچل سینٹنر کو آؤٹ کرکے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا۔ ہوا میں تین بار قلابازی کھائی اور وکٹ کی خوشی منائی
اس منظر کو دیکھ کر میدان میں ساتھی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے اور حیرت زدہ ہو کر کھلاڑی کی خوشی کو دیکھتے رہے۔

کپتان سمیت کھلاڑیوں نے سنکلیئر کو منفرد انداز میں خوشی منانے پر خوب داد دی، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جمناسٹک کا مظاہرہ کرنے پر شائقین لطف اندوز رہے ہیں
سوشل میڈیا پر خوشی منانے کے اس منفرد انداز کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر مقبول ہو چکی ہے۔