وزیراعظم عمران خان کراچی کے اہم دورے پر

وزیراعظم عمران خان کراچی کے اہم دورے پر
گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا
کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے
کراچی کے عوام کوسندھ حکومت کے رحم و کرم پر نشبلی فراز نے کہا ۔
تازہ ترین تفصیلات طارق اقبال سے


کراچی: گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا ان کے ہمراہ وزیر اطلاعات شبلی فراز اور عامر محمود کیانی بھی کراچی پہنچے۔
کراچی پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا فضائی جائزہ لیا، وہ آج کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔
قبل ازیں دورے کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان آج کراچی کی قسمت بدلنے کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے’ جو کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام کی تقدیر بدل دے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے وفاقی حکومت اس عزم کے ساتھ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ زیراعظم کے دورے کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام کوسندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے جنہوں نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ کیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج کراچی کے لیے ایک بڑا دن اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق اختیارات ایک بااختیار ایڈمنسٹریٹر اور لوکل گورنمنٹ کو تفویض کیے جائیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ بدقسمتی سے کسی نے بھی کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کا خیال نہیں کیا، حالیہ شدید بارشوں نے نہ صرف انتظامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ متعدد مسائل بھی پیدا کیے