ڈاکٹر کی رپورٹ غلط، ماہا کی قبر کشائی ضروری ہے، درخواست

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے میرپور خاص کی مقامی عدالت سے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کی اجازت کی درخواست کردی۔

درخواست میں کہاگیاکہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی رپورٹ غلط، ماہا کی قبر کشائی ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور خاس سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان کی رپورٹ غلط ہے، جس کے مطابق گولی بائیں جانب سے سر میں داخل ہو کر دائیں جانب سے نکل گئی، رپورٹ کی تصدیق کے لیے خاتون ڈاکٹر کی قبر کشائی ضروری ہے۔