وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو 15 اکتوبر سے باضابطہ طور پر فعال بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو 15 اکتوبر سے باضابطہ طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے
یہ فیصلہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی اور ترقی کا سبب بنے گا۔ وزیراعظم عمران خان


جنوبی پنجاب کے لئے سیکرٹریٹ کا قیام کے لیے پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جا چکی ہے
تفصیلات طارق اقبال سے
صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘ جنوبی پنجاب کے لیے الگ رقم مختص کرنے سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا’۔
انہوں نے انتظامی طریقہ کار کو آسانی سے چلانے کو یقینی بنانے کے لیے حکام کو مرحلہ وار اختیارات تقسیم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انہیں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سے متعلق پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے حوالے سے عملی اقدامات، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام ، انتظامی اختیارات کی منتقلی اور عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے آئندہ سال بجٹ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں اور دیگر نوکریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام کےلئے کوٹے کی تجویز پیش کی