انڈونیشیا: کورونا سے محفوظ رہنے کی ترغیب، سڑکوں پر ڈمی تابوت گھمایا گیا

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی انتہائی مہلک وبا کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے ڈمی تابوت سڑکوں پر گھمایا گیا۔

حفاظتی لباس پہنے اور ڈمی تابوت تھامے افراد نے جکارتا کی مصروف سڑکوں پر پریڈ کی اور لوگوں کو خبردار کیا۔

ڈسٹرکٹ عہدیدار نے شہریوں کو ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرنے پر زور دیا۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار کیس اور 7750 اموات ہوچکی ہیں