اداکار پیٹنسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بیٹمین کی فلمنگ رک گئی

بیٹمین کے اسٹار اداکار رابرٹ پیٹنسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیاہے، جمعرات کو کیے جانےوالے اس ٹیسٹ کی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ فلم کے ایک کرو ممبر کو کورونا وائرس کی وبا لگ گئی ہے، تاہم اس کے بعد اندرونی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ جس شخص کو وائرس کی وبا لگی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ پیٹنسن خود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر برادرز نے اس صورتحال کے حوالے سے کافی نرمی اختیار کررکھی ہے، تاہم جب برطانوی اداکار نے اپنا ٹیسٹ کرایا تو وہ پازیٹو آیا۔

اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ وارنر برادرز نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیٹمین کی پروڈکشن روک دی ہے۔

کمپنی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بیٹمین کے کرو کے ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس اس حوالے آئسولیشن کے طریقہ کار کے مطابق فلم کی تیاری عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بیٹمین کو اکتوبر 2012 میں ریلیز ہونا ہے لیکن اس صورتحال کی وجہ سے فلم کی تیاری میں پھر تازہ ترین رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے