مچھلیاں دیکھ کر سانپ تجسس کا شکار ہوگیا

امریکی ایکیوریم میں موجود تیرتی ہوئی مچھلیاں دیکھ کر سانپ تجسس کا شکار ہوگیا۔

امریکی شہر شکاگو میں مشہور ‘شکاگو ایکیوریم’ میں آئے نئے سانپ نے جب ٹرانس پیرنٹ شیشے میں تیرتی ہوئی مچھلیاں دیکھیں تو دنگ رہ گیا۔

‘ٹری بوا’ نامی سانپ کی حرکتوں سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ شاید مچھلیوں کو اپنی خوراک سمجھ رہا ہے یا پھر موقع دیکھ کر حملے کی تاک میں ہے۔

بہرحال مچھلیوں کو شیشے میں قید دیکھ کر سانپ بھی حیران رہ گیا، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی گردن اوپر نیچے کرکے انہیں دیکھ رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں