خاتون نے 18 ٹن وزنی بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

ایران سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ خاتون مریم ہمتی نے 18 ٹن وزنی بس کو کئی میٹر دور تک کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بھاری بھرکم بس کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں

اس سے قبل مریم ہمتی نے بھاری بھرکم لوہے کے بلاکس اٹھانے اور ٹرک کے ٹائر کو فلپ کرنے کا بھی حیرت انگیز مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا تھا۔