ثنا جاوید کو کس چیز سے چِڑ ہے؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ثناء میک اپ سے متعلق اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہیں ۔

لڑکیوں کو سجنا سنورنا، مہنگا میک اپ خریدنا اور لگانا بہت پسند ہوتا ہے جبکہ اداکاراؤں کے لیے کیمرے میں بہتر نظر آنے کے لیے میک اپ کرنا عام سی بات ہے۔
جیو کے ڈرامے ’خانی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ا’نہیں میک اپ کرنا بالکل نہیں پسند، ثناء جاوید کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی چیٹ شو میں انٹرویو دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

ثنا جاوید کا اپنے انٹرویو کے دوران میک اپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُنہیں میک اپ کرنے سے بہت چِڑ ہے، اُن کے خیال میں جب سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچنے کے بعد 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ میک اپ کرنا پڑتا ہے تو اُن کی ساری انرجی وہیں ختم ہو جاتی ہے اور جب اداکاری کا وقت آتا ہے تووہ خود کو تازہ دم محسوس نہیں کرتیں
ثنا جاوید نے بتایا کہ ’اُنہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ سارا ڈرامہ بغیر میک اپ کے شوٹ کیا جائے گا تو اُنہیں اس بات کی بہت خوشی ہوئی تھی اور اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں تو کوئی مسئلہ نہیں وہ تو بہت خوش ہیں ۔‘

انہوں نے اپنے انٹرویو میں انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح انہوں نے پورا ڈرامہ بغیر ڈرامہ کے شوٹ کروایا اور انہیں بہت مزہ آیا