پاکستانی قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او مایہ ناز کرکٹر اور سعودی کرکٹ سینٹر ٹیم کے سابق کپتان ندیم بابر نے کہا کہ ملت پاکستان کے لیے 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں یہ دن ہماری عظمت کا نشان ہے ہم ایک زندہ قوم ہیں ہماری مسلع افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں افواج پاکستان اور پاکستانی قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے ندیم بابر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ایک چھوٹی مگر خود دار قوم نے ثابت کیا کہ جدید اسلحہ اور فوجی برتری ہی نہیں بلکہ قوت ایمانی اتحاد جرات اپنے مقصد پر یقین محکم اور دھرتی سے محبت ہی وہ جذبہ ہے کہ کسی بھی جنگ میں کامیابی اور سرفرازی کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے یہ ان شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہیں ہیں پاک آرمی کو سلام کہ جس نے آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا