اج عظیم شکیل فاروقی کی سالگرہ ھے

تحریر۔۔۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ ۔۔۔۔کلک خصوصی بچے اور شکیل فاروقی ۔ اج عظیم شکیل فاروقی کی سالگرہ ھے اور وہ خصوصی بچوں کا مسیحا ھم میں نہیں مگر اس کی یادیں ،صحافت اور خصوصی بچوں کے لیے لازوال خدمات زندہ جاوید ھیں ۔۔شکیل فاروقی اور خصوصی بچے کئی سال ایک ساتھ دوسرے کے ساتھ قدم بقدم چلتے رھے اور زندگی کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بانٹتے رھے ۔شکیل فاروقی ایک ایسا نام جو صحافت کے میدان کا کھلاڑی جو ساری عمر قلم سے جہاد کرتا رھا اور جس کے شب و روز صحافت کے میدان میں گزارے تھے کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے شکیل فاروقی کو ایک ایسی راہ پر چلا دیا جہاں پر دنیا و آخرت کی آسانیاں ھی آسانیاں ھیں اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہونے ایک ایسا کام ھے جو اللہ اور رسول کی رضا پانے کا واحد ذریعہ ہے۔شکیل فاروقی تقربیا اٹھ سال پہلے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں ایک پروگرام کی کوریج کے لئے تشریف لائے جہاں پر انہوں نے اسپیشل بچوں کی خوبصورت پرفارمینس دیکھی یہ ان کے لیے ایک نئی دنیا تھی خصوصی بچوں نے شکیل فاروقی کو اتنا متاثر کیا کہ پھر وہ انہی کے ھوگے ان کے اندر کے خوبصورت انسان نے فیصلہ کیا کہ اب ساری زندگی ان فرشتوں کے لیے وقف کر دی جائے۔یہی پر ان کی ملاقات شہزاد بھٹہ سے ھوتی ھے اور پھر دو سیالکوٹی شخصیات نے ایک نیے سفر کا آغاز کیا شہزاد بھٹہ جس کی ساری عمر اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود میں گزاری تھی ان دونوں کی دوستی سے کلک ٹیم کا آغاز ھوتا ھے۔دوبندوں سے چلنے والے قافلے میں دوستوں کی ایک ٹیم بنتی چلی گئی جس میں چیرمین فاروق اعوان۔شیخ پرویز،میجرمحمد غفور ،عابد ھاشمی،ڈاکڑ قیصر رفیق، کاشف انور،اعجاز خان ،جمیشد اقبال،مختار احمد، ڈولی ۔نوید فاروقی،انس فاروقی،عائشہ بٹ،شازیہ دلپز ۔سمرہ ملک ۔عامر سیمی خان،سمرین جی،شاھد راجہ،شکیل خان ،طارق قریشی ۔شعیب منظر،نوید بھٹہ،سید قمر شاہ ،میاں ریاض،سید دانش،امان اللہ،ذکااللہ،امتیاز علی،سہیل بشیر، افضال بھٹہ اور بےشمار دوست شامل سفر ھوتے چلے گئے۔کلک ٹیم نے شہزاد بھٹہ اور شکیل بھٹہ کی قیادت میں لاھور میں اسپیشل بچوں کے لیے چھ سات خوبصورت اور شاندار لازوال پروگرام کیے ان پروگراموں میں شرکت اسپیشل بچوں کو استعمال کی بے شمار اشیاء تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی دیے ان پروگراموں میں لاھور کے محکمہ اسپشیل ایجوکیشن کے اداروں کے خصوصی بچوں نے شاندار اور لازوال کارکردگی پیش کیں۔ان پروگرامز میں عابد ھاشمی ۔عامر سیمی خان فرخ شاہ اور دیگر سنگرز نے خصوصی بچوں کے لیے خوبصورت پرفارمیس پیش کرتے رھے ۔کلک لوزر اف اسپشل چلڈرن نے لاھور کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں کا رخ کیا اور وھاں کے معصوم فرشتوں کے لیے خوشیوں کے میلے سجائے ۔اور ان میں مخیر دوستوں کی مدد سے لاکھوں مالیت کی ویل چیئرز،ہیرنگ ایڈز،بیساکھیاں و دیگر ضروریات کی اشیاء تقسیم کیں ۔ان میں سیالکوٹ،کراچی،راولپنڈی ،حافظ آباد،منڈی بہاؤ الدین،فیصل آباد ،جہلم،صفدراباد،شامل ہیں اللہ تعالی کے فصل و ٰ کرم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ھمارے ان کاوشوں کو بے پناہ کامیابی حاصل ھوئیں۔ کلک لورز آف اسپشیل چلڈرن اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ھے جہنوں نے ھمارے اس سفر میں مدد کی اور بھر پور تعاون کیا ۔شکیل فاروقی کی وفات کے بعد کلک ٹیم جلد دیگر شہروں میں شکیل فاروقی کے مشن کو جاری کرتے ھوئے اسپشیل بچوں کے سنگ خوشیوں کا میلے سجانے کے لیے پروگرام تشکیل دینے کا پروگرام بن رھی ھے۔ کلک نے معذوری سے متعلق اگاھی عوام پرگروام اج کی بیٹی کل کی ماں کے عنواں سے مختلف خواتین کالجز میں منعقد کیے ھیں جن میں ماھرین اسپشل اہجوکیشن نے معذوری کے اسباب اور ان سے بچاو کے متعلق لیکچرز دیئے جن میں پروفیسر جاوید اقبال ۔مس ریحانہ یاسمین ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔ڈاکڑ عامر بھٹہ شامل ھیں ۔کلک ٹیم نے اسپشیل بچوں کی فلاح و بہبود کے علاؤہ شکیل فاروقی۔ شہزاد بھٹہ۔فاروق اعوان ۔عابد ھاشمی کی قیادت میں وحدت کالونی میں کلک دیوار مہربانی کا بھی انتظام کیا جو مئ 2016 سے کامیابی سے چل رہی ہے( تحریر شہزاد بھٹہ )

شھزاد ہارون بھٹہ