بھنگ کیا ھے ؟

بھنگ کیا ھے ؟ بہ شکریہ جاوید گلزار

بھنگ کا نام سن کر اکثر لوگوں کے ذہن میں صرف ایک گھٹیا نشہ بنانے والی بوٹی کا نام آتا ہے، دنیا چاند تک پہنچ گئی اور اب مریخ مسخر کرنے کے نزدیک ھے لیکن ھم ابھی تک سو سال پرانی ڈگر پر چل رھے ھیں کیونکہ ھماری قوم کو لکیر کا فقیر بنا دیا گیا ھے، اور جو کوئی بھی کسی چیز کو عام ڈگر سے ھٹ کر کرنے کی کوشش کرتا ھے تو اس کا مزاق اڑایا جاتا ھے، تو آئیے میں آپ کو بتاتا ھوں کہ آج کے دور میں بھنگ کیا ھے اور اس کے کیا کیا فائدے ھیں اور اس سے ھم کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ھیں۔

بھنگ کی مارکیٹ اس وقت دنیا میں تقریبا 20 بلین ڈالر کی ہے جو کہ اگلے 5 سالوں میں ایک اندازے کے مطابق 50 بلین ڈالر کا ہنندسہ عبور کر جائے گی، فی الحال اس کی مارکیٹ کم ہونے کی بڑی وجہ بہت سے ممالک میں اس پر پابندی ہے لیکن جیسے جیسے ریسرچ کے بعد دنیا کو اس کے فوائد کا علم ہوتا جارہا ہے اس پر سے پابندی اٹھتی جارہی ہے، اس پر پابندی کی بڑی وجہ اس کا نشہ آور ہونا ہے، لیکن میڈیکل فیلڈ میں بھنگ پر ریسرچ سے میڈیکل میں اس کے بے شمار فوائد سامنے آنا شروع ھو گئے ھیں اور اس کے بارے میں نظریہ بدلتا جارہا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس کی محدود کاشت اور محدود استعمال کی اجازت دی جارہی ہے-