ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز، کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر اور پری پرائمری سے 5 تک 28 ستمبر کو کھولا جائے. سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے.

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے، اس کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلہ خیال جاری ہے.

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت بنائ گئ تمام صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا. سعید غنی

اس وقت ملک میں کوووڈ 19 کی صورت حال الحمد اللہ بہت حد تک بہتر ہے. سعید غنی

اس حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کی بنائی گئی کمیٹی نے نہ صرف ایس او پیز کو فائنل کیا ہے اور کچھ سفارشات بھی دی ہیں. سعید غنی

سب کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ایک ساتھ کھولنے کی بجائے اس کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے. سعید غنی

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15 ستمبر سے کلاس نہم سے اوپر کی کلاسز، کلاس 6 سے 8 تک 21 ستمبر اور پری پرائمری سے 5 تک 28 ستمبر کو کھولا جائے. سعید غنی

یہ ہمارے صوبے کی جانب سے وفاق کی کمیٹی کو ہم سفارش کریں گے. سعید غنی