قومی یکجہتی فورم کا اجلاس جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں کنوینرفورم سردار محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فورم ممبران ق لیگ سے چوہدری اظہر وڑائچ ن لیگ سے ملک محی الدین۔

قومی یکجہتی فورم کا اجلاس جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں کنوینرفورم سردار محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فورم ممبران ق لیگ سے چوہدری اظہر وڑائچ ن لیگ سے ملک محی الدین۔ چوہدری فاروق چوہدری محمد اکرم پی ٹی آئی سے عقیل آرائیں ، طارق ندیم ، شعیب الطاف جماعت اسلامی سے اعجاز اعوان ملک محمد اقبال۔ پی پی سے ملک شمس الطاف جے یو آئی سے انجینئر سجاد ویلفیئر ایسوسی ایشن سے بشیر سواتی راجہ بشیر۔ پی او ایم ایف سے چوہدری ریاض گھمن میاں محی الدین اور دوسرے بہت سارے کارکنوں نے شرکت کی۔ تمام معزز ممبران نے چھ ستمبر یوم دفاع بھر پور طریقے سے منانے پر اتفاق کیا جو عنقریب قومی یکجہتی کے پلیٹ فارم سے منایا جائے گا اس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر فورم سردار محمد اقبال اور ممبران نے فورم کے مقاصد اور منشور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ فورم ایک منفرد فورم ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سعودیہ کے صدر عقیل آرائیں کو فورم میں ویلکم کہا گیا اور امید ظاہر کی انکی آمد سے فورم کو مزید تقویت ملے گی
تمام ممبران نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے انشااللہ۔