’’رسوئی میں کون تھا؟‘‘ پتا چل گیا

کراچی: بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی اداکارہ ’کوکیلا بین‘ کے مشہور ڈائیلاگ رسوئی میں کون تھا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیا عامر نے رسوئی میں کون تھا؟ کی میمز میں حصہ لیتے ہوئے بتادیا کہ رسوئی میں آخر تھا کون؟

ہانیا عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوکیلا بین کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’رسوئی میں، میں تھی، انہوں نے کوکیلا بین کی تصویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ جیسے کوکیلا کہہ رہی ہوں کہ ’اچھا پھر ٹھیک ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی ڈرامے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رسوئی میں کون تھا جس پر ان کی بہن ایمن خان نے جواب دیتے ہوئے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں پتا۔
ھارتی ڈرامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی گلوکار نے اس ڈائیلاگ پر گانا بنادیا جس کے بول تھے رسوئی میں کون تھا میں راشی راشی
خیال رہے کہ بھارتی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ساتھ نبھانا ساتھیا، کی اداکارہ کوکیلا بین اور دوسرے کردار گوپی اور راشی بھی موجود تھیں اور کوکیلا بین ان ہی سے سوال کرتی ہوئی دکھائی دیں کہ رسوئی میں کون تھا؟