انگلیںڈ کو پہلے میچ میں شکست دیکر فاتحانہ آغاز کریں گے، آسٹریلوی آل راؤنڈر

کینبرا : معروف آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل نے انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق کہا ہے کہ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کرکے سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل نے انگلینڈ کے ساتھ مستقبل میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کےلیے ٹیم تیار ہے اور پہلے میچ کےلیے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کےلیے بے چین ہیں کیونکہ پہلے میچ میں آل راونڈر کی کارکردگی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو ساؤتھمپٹن کے مقام پر شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا