اولڈ کیئرہوم میں104سالہ خاتون کی سالگرہ منائی گئی

فرانس کے ایک اولڈ کیئر ہوم میں 104 سالہ خاتون کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

فرانس کے جنوبی حصے میں موجود میری جوزیف نامی خاتون کی سالگرہ کے موقع پر بڑا کیک کاٹا گیا۔

اولڈ کیئر ہوم میں رہنے والے دیگر افراد اور وہاں کے اسٹاف نے موسیقی اور رقص سے خوب لطف اٹھایا ۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے دوران یہ اولڈ ہاؤس بھی متاثر ہوا تھا۔