سات دن سے گھر پر بجلی نہیں: فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر مون سون بارشوں کے بعد جانے والی بجلی اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکار نے لکھا کہ ’کل صبح 8 بجے ماشاءاللّٰہ سے بغیر بجلی کے سات دن ہوجائیں گے۔
انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزاً ’شاندار‘ بھی لکھا۔

خیال رہے کہ اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں فیصل قریشی گاہے بگاہے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے لکھا تھا کہ مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جنریٹر پر گزارا کیا جارہا ہے
انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کِیا آپ مجھے نیا جنریٹر دیں گے یا مجھ سے ایک سال کا بِل لینے کا ارادہ نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں ڈیفیس اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ان علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے کنٹونمٹ بورڈ (سی بی سی) کے دفتر کے باہر پیر کو احتجاج بھی کیا گیا تھا