بابر بیٹنگ کی طرح کپتانی میں بھی کامیاب ہوگا، ندیم خان

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کاکہنا ہے کہ بابر اعظم بیٹنگ کی طرح کپتانی میں بھی کامیاب ہوں گے۔

ندیم خان نے کہا کہ بابر کا کھیل پر کنٹرول دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے، جس طرح سیکھ وہ رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کامیاب ترین کپتان بھی بنیں گے۔

دورۂ انگلینڈ میں محمد حفیظ کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ حفیظ نے فارم اور فٹنس ثابت کی ہے، کھلاڑی جس عمر میں بھی ہو فارم اور فٹنس ہے تو اسے کھیلنا چاہیے ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نوجوان کرکٹر حیدر علی کے معترف ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ حیدر علی میں بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت اور خواہش ہے۔

یونس خان نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین ہمیشہ سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، ماشاء اللہ حیدر علی نے شاندار ڈیبیو کیا ہے اس کا مستقبل بہت تابناک ہے