مشکل حالات میں دورہ کرنے پر انگلش بورڈ پی سی بی کا شکرگزار

انگلینڈ کا دورہ کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کرکٹ ٹیم انگلینڈ آئی، جس پر بورڈ مشکور ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں، ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دو ماہ کا طویل دورہ کیا۔
دورے کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سیریز کھیلی گئی۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے انگلینڈ کے نام رہی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

دورے کے کامیاب اختتام پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
دوسری جانب سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی ٹیم پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم کا شکریہ جس نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔