ایم پی اے شرجیل انعام میمن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ھمراہ بارش کی صورتحال کا جائزہ

حیدرآباد31 آگسٹ
ایم پی اے شرجیل انعام میمن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے ھمراہ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تعلقہ لطیف آباد اور تعلقہ سٹی کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز اور علاقوں کا دورہ کیا
اس موقع پر ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ھدایت کی ہے وہ شھر کے نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے پمپنگ اسٹیشن کو فعال رکھنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حیسکو انتظامیہ کو بھی ھدایت کی کہ وہ شھر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل ہونے تک لوڈشیڈنگ سے گریز کریں تاکہ عوام الناس کو پریشانی سے بچایا جا سکے اس موقع پر ایم ڈی واسا مظفر میمن اور دیگر متعلقہ افسران۔بھی موجود تھے