گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری سرور کی ملاقات صوبہ سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات،مشکلات کا شکار افراد کی امداد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاو¿س میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات،مشکلات کا شکار افراد کی امداد ،بین الصوبائی رابطہ کی اہمیت اور ضرورت،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرچیئر مین اخوت فاﺅنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ،چیئرمین غنی گلاس انوار غنی ، لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ میاں احسن اور اورینٹ گروپ کے سربراہ میاں طلعت بھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے شہر کے حالات میں بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیںاس ضمن میں اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پنجاب حکومت کی اظہار ہمدردی اور معاونت اہم ثابت ہوگی اس اقدام سے دوطرفہ صوبائی ہم آہنگی مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ ملاقات میں گورنرپنجاب میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں صوبہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں