سعودی عرب کے معروف فالکن فٹبال کلب کے زیراہتمام ریاض میں فالکن سپر فٹبال لیگ 3 ستمبر سے شروع

سعودی عرب کے معروف فالکن فٹبال کلب کے زیراہتمام ریاض میں فالکن سپر فٹبال لیگ 3 ستمبر سے شروع ہو کر 3 نومبر 2020 تک جاری رہے گا جس میں ایشین ڈویثرن کی 8 ٹیمیں جبکہ عرب ڈویثرن کی 6 ٹیمیں شامل ہونگی لیگ کے چیف آرگنائزر فرحان مشتاق اور فالکن فٹبال کلب کے چیئرمین حنیف بابر نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس کے وجہ سے کھلاڑی کھیل سے دور رہے انشااللہ ہماری کوشش ہوگی کہ فٹبال کے میدانوں کو جلد از جلد آباد کیا جائے تاکہ فٹبال جیسے کھیل کو فروغ دیا جا سکے اور کھلاڑی اپنی اعلی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں۔ یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا میڈیا پارٹنر ” پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب ” ہوگا