پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف

مانچسٹر: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا

مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا، ، حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان صرف ایک رن بنا کر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس کے بعد بابر اعظم بھی ٹام کرن کی گیند پر 21 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ اور ڈیبیو ٹرن حیدر علی نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، حیدر علی 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے
محمد حفیظ نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں‌ نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، ٹام کرن اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان مورگن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سابق کپتان سرفراز احمد کو موقع مل گیا ہے جب کہ محمدعامر کی جگہ وہاب ریاض ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نوجوان حیدرعلی بھی ٹی20انٹرنیشنل میں ڈیبیو کررہے ہیں۔