آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹاس انگلینڈ کے نام، پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

انگلینڈ نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دیدی۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نوجوان کرکٹر حیدر علی اپنا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

قومی ٹیم کے پاس اس ٹور پر پہلا میچ جیتنے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے کا آخری موقع ہے۔