شکست پر مصباح کا منہ چھپانا سابق کھلاڑیوں کو پسند نہ آیا

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان کو شکست ہوئی تو مصباح الحق منہ چھپاتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کا منہ چھپانا سابق کپتانوں کو پسند نہ آیا اور مصباح پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ صورتحال کیسی بھی ہو کوچ کو مثبت رہنا چاہئے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ مصباح کے ان ایکشن سے ٹیم کو منفی پیغام گیا، مصباح آغاز میں ہی ہمت ہار گئے، مکی آرتھر بھی ایسا ہی کرتے تھے جس پر کئی بار کھلاڑیوں نے شکایت بھی کی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ پہلا ٹی 20 بارش کی نذر ہوگیا تھا تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں فتح کو ترس گئی ہے، آج کھیلے جانے والی ٹی 20 میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک کو آرام دے کر نوجوان بلے باز حیدر علی کو موقع دیا جاسکتا ہے