آسٹریلیا میں ’بلبلہ گھر‘ برائے فروخت

آسٹریلیا میں ایک عدد ’بلبلہ گھر‘ برائے فروخت ہےجس کی ابتدائی قیمت ’صرف‘ دس لاکھ آسٹریلین ڈالر (12 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے
خاص بات یہ ہے کہ اس میں مرکزی عمارت کا ہر حصہ اور ہر کمرہ ایک بلبلے کی شکل میں بالکل گول بنایا گیا ہے۔ دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے بہت سارے دیوقامت انڈے ایک ساتھ زمین پر رکھ دیئے گئے ہوں۔

انڈوں کی گولائی اتنی مکمل ہے کہ ان میں نصب کھڑکیاں دیکھ کر گمان ہوتا ہے جیسے آنکھ کی بہت بڑی بڑی پتلیاں ہوں۔

اس گھر میں کُل 11 کمرے ہیں اور ہر کمرے کو بالکل گول بلبلے جیسی شکل دی گئی ہے جبکہ کمروں کی چوڑائی 13 فٹ سے 26 فٹ تک ہے جس کا انحصار کمروں کے استعمال پر ہے۔

آسٹریلیا کے صوبے کوینزلینڈ کے علاقے اپس وک میں موجود یہ ’بلبلہ گھر‘ آسٹریلیا کے مشہور ماہرِ تعمیرات گراہم بریچل نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے