خود کو مصروف رکھنے کیلئے ڈائری ساتھ رکھتا ہوں: یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ خود کو مصروف رکھنے کیلئے ساتھ ہمیشہ ڈائری رکھتا ہوں۔

یونس خان نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈائر پر کارٹون نہیں بناتا، ضروری چیزین لکھنے کے لیے ہمیشہ ساتھ ڈائری رکھتا ہوں تاکہ کوئی چیز بھول نہ جاؤں۔

سابق کپتان نے بتایا کہ ڈائری پر ہمیشہ چھوٹی چھوٹی باتیں لکھ لیتا ہوں تاکہ میں بھول نہ جاؤں اور وقت آنے پر کھلاڑیوں کو بتا سکوں
انہوں نے کہا کہ اب میرا مزاج کافی تبدیل ہوچکا ہے، کافی پیتا اور مطمئن رہتا ہوں۔

42 سالہ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ وابستگی ضروری سمجھتا ہوں، محمد حفیظ کی ناصرف بیٹنگ پر کام کیا بلکہ گالف میں سوئنگ بھی بہتر بنانے کیلئے رہنمائی کرتا رہا
ویڈیو لنک پر یاسر شاہ کی بال بناتے ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ یاسر شاہ کے بال بنائے، دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ بھی بے تکلفی کی فضا پیدا کی تاکہ مجھ سے بات کرنے میں وہ کوئی جھجھک محسوس نہ کریں۔

یونس خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم کے سابق آنجہانی کوچ باب وولمر بھی اسی طرح بیٹا سمجھ کر ڈیل کرتے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران یونس خان کی ڈائری میں کچھ لکھتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے یونس خان نے کہا کہ یہ میری ذاتی چیز اور معلومات تھیں جسے میں یوں پبلک کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن یہ تصویر اتنی زبان زد عام و خاص ہوگئی تو اس پر بات کرنا اب بنتا ہے