ملک بھرمیں کرکٹ سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا پروٹوکولز کے تحت ملک بھر میں تفریحی کرکٹ کی اجازت دے دی گئی ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر کی سہولیات کے بتدریج استعمال سے متعلق فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی الحال پاکستان کی نمائندگی کرنے والے موجودہ کرکٹرز کیلئے سہولیات کھولی جارہی ہیں، جن کھلاڑیوں کا ری ہیب جاری ہے وہ بھی این ایچ پی سی بی کی سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس او پیز کے مطابق اہل کرکٹرز کو سہولیات کے استعمال سے قبل پیشگی اجازت درکار ہوگی