86

دنیاکا بلند ترین میدان … دیو سائی

تحریر… صہیب سالک

پاکستان کو قدرت نے حسین ترین نظاروں سے نوازا ہے ایسے بے شمار مقامات ہیں جن کی خوبصورتی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔انتہائی بلند و بالا پہاڑوں کا سلسلہ ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں کو دنیا میں منفرد اور ممتاز مقام دلاتا ہے پاکستان کے علاقے بلتستان میں دنیا کا بلند ترین میدان بھی موجود ہے جسے دنیا دیو سائی کے نام سے جانتی ہے ۔اسکردو سے جھیل ست پارہ کے پاس سے دیو سائی راستہ جاتا ہے ۔بلتستان میں اس گردوں اور شگر کی وادیاں بہت خوبصورت ہیں ۔دریائے سندھ کا معاون دریائے شگر ۔کے ٹو کی طرف سے آکر اسکردو کے پاس دریائے سندھ سے ملتا ہے ۔اسکردو کے پاس شنگریلا کا سیاحتی مقام بے حد خوبصورت ہے۔


دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے دیوسائی کا مقام دیگر خوبصورت سیاحتی مقامات کی طرح اپنے اندر گہری کشش رکھتا ہے اور پاکستانیوں کو بھی اس خوبصورت مقام کی سیر ضرورکرنی چاہیے جن لوگوں نے یہ مقام دیکھا ہے وہ اس کی بے حد تعریف کرتے ہیں اور اس کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے اور جنہوں نے اب تک اسے نہیں دیکھا انہیں ضرور پہلی فرصت میں دیوسائی کو دیکھنے کے لئے پروگرام ترتیب دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں