یو ایس اوپن: جوکووچ، اسٹسپاس اور کیرولینا لسکووا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

سال کے آخری گرینڈ سلَیم یو ایس اوپن کا آغاز ہوگیا، پہلے راؤنڈ میں نوواک جوکووچ، اسٹفینو اسٹسپاس اور کیرولینا لسکووا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ امریکی ٹین ایجر کوکو گوف شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

فلشنگ میڈوز، نیویارک کے بائیوسیکور ماحول میں سال کا آخری گرینڈ سلَیم یوایس اوپن جاری ہے، سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھلاڑیوں کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

پہلے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکوچ کا سامنا، بوسنیا کے دامیر زمر سے تھا، جوکوچ نے مخالف پلئیر کو چھ۔ایک، چھ۔چار اور چھ۔ایک سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

یونان کے اسٹفینو اسٹسپاس نے اسپین کے البرٹ راموس کو چھ۔دو، چھ۔ایک اور چھ۔ایک سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

جرمنی کی اینجلک کربر نے بھی اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب امریکن ٹین ایجر کوکو گوف کو لیٹویا کی اینسٹیسا سیوسٹووا کے ہاتھوں چھ۔تین، پانچ۔سات اور چھ۔چار سے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔