آمنہ شیخ کی شوہر کے ہمراہ تصویریں وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کی شوہر عمر فاروقی کے ہمراہ تصویریں وائرل ہوگئیں۔

شادی کے بعد پہلی مرتبہ جوڑی کی یوں کسی تقریب یا پارٹی میں شرکت کی تصویریں منظرِ عام پر آئیں ہیں۔
اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے تو انہیں شیئر نہیں کیا تاہم دبئی کی مشہور شخصیت کے ہاں دعوت پر لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس میں آمنہ شیخ اور ان کے شوہر سمیت دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی
خیال رہے کہ 14 سالہ اداکار محب مرزا سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والی آمنہ شیخ نے گزشتہ ماہ اچانک اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عمر فاروقی نامی شخص سے شادی کر لی ہے
اداکارہ نے اپنی مبہم پوسٹس کے بعد بس اپنے شریک حیات کا نام بتایا تھا اس کے سوا کچھ نہیں بتایا تھا تاہم مداحوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ عمر فاروقی انٹرپرینیور اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔
خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی
محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے