جینیلیا دیش مُکھ کورونا سے صحتیاب ہوگئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ کا کہنا ہے کہ وہ 21 دن قبل عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب اُن کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اداکارہ نے کورونا میں قرنطینہ اختیار کئے 21 دنوں کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آپ کی تنہائی کو کبھی ختم نہیں کرسکتی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’تین ہفتے قبل انہوں نے کورونا کا مثبت تجربہ کیا تھا لیکن ان میں اس وبا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور میں نے اس بیماری کو شکست دے دی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو عطا کردہ نعمتوں کو گنوں تو اس مرض کے ساتھ میری جنگ کافی آسان رہی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ اعتراف کرنا بھی لازم ہے کہ کورونا کا تجربہ کرنے کے بعد قرنطینہ میں گزارے گئے 21 دن میرے لیے بہت زیادہ چیلنجنگ رہے۔

جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا میں وقت گزاری کے حوالے سے بتایا کہ ڈیجیٹل وقت گزارنے سے تنہائی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور پیاروں کے درمیان واپس آنے پر بےحد خوش ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے آپ کو محبت کرنے والوں کو گرد رہنا ہی سچی طاقت ہے اور سب کو اس کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ جلد ٹیسٹ کروانا، صحت مند کھانا، فٹ رہنا ہی کورونا سے لڑنے کا واحد راستہ ہے۔