عمران عباس کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر 40 لاکھ فالوورز حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

اپنی جاندار اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والے عمران عباس نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ’آپ سب کی محبتوں کا 40 لاکھ مرتبہ شکریہ
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اس تعاون اور محبت کے جواب میں آپ سب کے لیے بھی بہت سا پیار۔‘

انہوں نے فالوورز کی تعداد 40لاکھ ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام مداحوں کے شکر گزار ہیں جو ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے مرد اداکاروں کی فہرست میں علی ظفر 44 لاکھ فالوورز کے ساتھ نمبر ون ہیں جبکہ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ عمران عباس کا دوسرا نمبر ہے۔
اداکار فیروز خان کے 30 لاکھ، فلم اسٹار ہمایوں سعید کے اس وقت انسٹاگرام پر 19 لاکھ، اداکار بلال عباس کے 19 لاکھ، نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے 17 لاکھ، عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے 14 لاکھ، فیصل قریشی کے 11 لاکھ، بلال اشرف کے 5 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں