بائولر بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، شاہد آفریدی وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بائولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام ہوگئے۔

انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر ٹی ٹونٹی کا نتیجہ مایوس کن رہا۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان نے اچھا اسکور کر لیا تھا تاہم بائولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہاب ریاض کو میچ میں کھلانے کی ضرورت تھی۔انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا