مانسہرہ میں 200 بیڈز کا انڈس اسپتال بنانے کے لئے زمین اور وسائل حنیف گوہر نے فراہم کر دئیے

جزاک اللہ ….. پاکستان کے خوبصورت شہر مانسہرہ اور اردگرد کے علاقوں افراد کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ دو سو بیڈز پر مشتمل جنرل ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ تیار

انڈس اسپتال کے نام سے منصوبے کے لیے پچاس کنال اراضی اور وسائل محمد حنیف گوہر نے فراہم کر دیے ۔کراچی کے انڈس اسپتال کی انتظامیہ ہی مانسہرہ میں انڈس اسپتال چلائے گی ۔ہسپتال کے لئے ممتاز آرکیٹیکچر ز نے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کر دیں ۔زلزلے سے محفوظ طرز تعمیر کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایبٹ آباد سے مانسہرہ جاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر ہسپتال تعمیر کرنے کے لئے ابتداء 100 بیڈ کا اسپتال بنانے کا فیصلہ ہوا تھا علاقے کے لوگ اب بے حد خوش ہیں کیونکہ آپ فیصلہ ہوا ہے کہ ہسپتال میں دل کا وارڈ اور تمام دیگر ضروری وارڈز بھی بنائے جائیں گے لہذا گنجائش ڈبل کی جائے گی چنانچہ سو بیڈ کی بجائے دو سو بیڈ کا اسپتال بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اخراجات بھی ابتدائی تخمینے سے ڈبل ہوگئے ہیں لیکن حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ وسائل کی ہمت اللہ دے گا ۔حنیف گوہر کا شمار پاکستان کے مشہور بزنس مینوں میں ہوتا ہے وہ آباد کے چیئرمین رہ چکے ہیں فیڈریشن کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں اور بہت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اللہ نے انہیں دریا دل بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں