کابل یونیورسٹی کے استاد کے احسن عمل کی پذیرائی

کابل یونیورسٹی میں امتحان دینے والی طالبہ کے روتے بچے کو کمرہ امتحان کے نگراں استاد نے سنبھال لیا۔

طالبہ کو پرچہ دینے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے گود میں اٹھائے بچے کو دودھ پلاتے استاد کی تصویر وائرل ہو گئی۔

گذشتہ ہفتے کابل یونیورسٹی کے کمرہ امتحان میں پرچہ دینے آئی ایک طالبہ کا چار ماہ کا بیٹا روتا رہا اور وہ پرچہ حل کرنے کی بجائے اپنے بچے کو چپ کرانے میں مصروف رہیں۔

نگراں استاد نے یہ منظر دیکھا تو آگے بڑھے اور بچے کو گود میں لیا، وہ طالبہ کے پرچہ حل کرنے تک بچے کو دودھ پلا کر بہلاتے رہے۔

دیکھنے والوں کی جانب سے استاد کے احسن عمل کو خوب پذیرائی مل رہی ہے