ایم ڈی واٹر بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ مؤثرحکمت عملی اور بروقت کارروائی سےکراچی کو پانی کےبحران سے بچالیا۔

کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ مؤثرحکمت عملی اور بروقت کارروائی سےکراچی کو پانی کےبحران سے بچالیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں کمزور حب کینال کے پشتوں کی مرمت مکمل کرلی، بارش میں پانی نےحب کینال کوبری طرح متاثر کیا تھا۔

ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا تھا کہ 4 علاقوں میں کینال کے پشتے ریلےمیں بہہ گئےتھے جب کہ 5 مقامات پرحب کینال کےپشتےکمزور ہوئے-انہوں نے بتایا کہ بارش میں بھی 22 کلو میٹر طویل کینال کی سخت نگرانی کرتے رہے، متاثرہ حصوں کی مرمت یقینی بناکر کینال کو تباہی سے بچایاگیا۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم مکمل طور پر بھر گیا تھا اور کراچی کو فراہم کرنے والی حب کینال بھی متاثر ہوئی تھی-