مجھے شہر کے تمام علاقوں کی کلیئر رپورٹ چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بارش کے بعد شہر کی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ایم ڈی کراچی واٹر بوڈ اور میونسپل کمشنرز کے ایم سی شریک

مجھے شہر کے تمام علاقوں کی کلیئر رپورٹ چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر آفیس میں تمام مشینری کے سامان کی فہرست بنانے کی ہدایت کردی

انوینٹری ہوگی تو ایمرجنسی کی صورتحال میں مشینری موو کرنا آسان ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کھارادر رات دیر تک کلئر ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

ٹریفک مسائل کچھ جگھوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کورنگی کازوے سڑک کیلئے کھول دی ہے، کمشنر کراچی

کے ایم سی کاز وے کی مرمت کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

لیاقت آباد فلائی اوور کے تھورے حصہ کو نقصان پہنچا ہے، کمشنر

اہم شاہراہیں موٹر ایبل کریں پھر صفائی کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ

کے الیکٹرک کے ڈفینس میں 12 فیڈر میں سے 6 بحال کئے گئے ہیں، کمشنر

بقایا 6 فیڈر ابھی بحال نہیں ہونگے کیوں کہ بیشتر گھروں کے بیسمنٹ میں پانی ہے، وزیراعلیٰ کو آگاہی

کھادار اور وزیر مینشن مجھے رات 12 بجے تک کلیئر چاہیں، وزیراعلیٰ سندھ

جہاں جہاں اہم شاہراہیں دھنس گئی ہیں انکو اگلے 2 دن تک ٹھیک کریں، وزیراعلیٰ سندھ

ڈی ایچ اے کے فیز 6 زیادہ تر کلیئر ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

ابھی بھی واٹر بورڈ کی مشینری کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ کو آگاہی

کے ایم سی، واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز اپنی ہم آہنگی سے کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ

مزید نہیں سنوں گا کہ یہ کسی اور کا کام ہے، وزیراعلیٰ سندھ