سول اسپتال میں طوفانی پانی کا فوری طور پر خاتمہ قابل تعریف عمل ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں ہر روز ہزاروں مریضوں کو علاج کی غرض سے داخل کیا جاتا ہے جہاں مریضوں کو بہترعلاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، سول اسپتال میں طوفانی بارش کے پانی کی فوری صفائی قابل تعریف عمل ہے۔ کراچی صوبے کا واحد سول ہسپتال ہے جہاں غریب مریضوں کو مفت علاج اور معیاری ادویات اور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے سول اسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو اور ای ایم ایس سول اسپتال کے ہمراہ مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیااورصفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈاکٹر نور محمد سومرو کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو نے ماتحت ڈاکٹر ز اور عملے کو ہدایت کی سول اسپتال کے تمام وارڈز میں غریب مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے مزید کہا کہ اسپتال میں مریضوں کو بہترین دوائیں بھی دی جا رہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے مزید کہا کہ سول اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سول اسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کوبھی یقینی بنائیں دوسری طرف ہیلتھ سیکریٹری ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور طبی علاج کے بارے میں مریضوں سے دریافت کیا جس پر مختلف وارڈز کے مریضوں نے سیکریٹری کو طبی علاج معالجے کی تعریف کی