یومِ عاشورہ کے حوالے سے فنکاروں کی پوسٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہیں۔
نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے نواسہِ رسول ﷺ کو خراج ِ عقیدت پیش کیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی حوالے سے ایک تصویر جاری کی ہے جس پر انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی مشہور رباعی ’شاہ است حسین، بادشاہ است حسین‘ شیئر کی۔

اس کے ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’حسینؓ کربلا کا بادشاہ ہے۔‘
ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر حسینی سپاہ کے علمدار غازی عباس کے علم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نوحے کے اشعار لکھے
’دل سینے میں جب تک ہے، بھولے گا نہ غم تیرا، آ دیکھ میرے غازی اُونچا ہے علم تیرا۔‘
کبریٰ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ’یا حسین‘ جبکہ کیپشن میں ’لبیک یا حسین‘ لکھا ہے
اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے پوسٹ میں عاشورہ کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ’اللّٰہ، محمدؐ، علیؑ ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ‘ تحریر ہے۔