یو ایس اوپن کا آغاز آج ہوگا

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں، فرانس کے بینوئی پیری ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں کھیلا جانا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کےلئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے اور ٹینس پلئیرز کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں ۔

فرانس کے 31 سالہ ٹینس پلئیر بینوئی پیری جو گزشتہ ہفتے نیویارک پہنچے تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے ، اڈریان منارینو، گریگوری بریریو کو بھی سیلف آئیسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس بائیوسیکور ماحول میں کھیلا جائےگا، جب کہ کسی بھی تماشائی کو کورٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

رافیال نڈال سمیت متعدد بڑے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے