فرقہ واریت پھیلانے پر چینل کا لائسنس معطل

پاکستان میں دس محرم کی نشریات کے دوران فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد نشر کرنے پر الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے 24 نیوز کی نشریات میں فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے

اتھارٹی نے کہا ہے کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر چینل کا لائسنس فوری طور 14 روز کے لیے معطل کیا ہے اور مکمل انکوائری کے نتائج سامنے لائے جانے تک بند رہے گا
Pakistan24.tv-report