جاپان میں جدید اُڑن کھٹولے کی آمد

جاپانی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہوا میں اُڑنے والی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز کر لی۔

کار کے پائلٹ نے چار منٹ تک کار کو فضا میں اُڑایا، دو میٹر اونچائی اور چار میٹر کی لمبائی اور چوڑائی کے ساتھ یہ اُڑن کار دو کاروں کی جگہ پارک کی جاسکتی ہے۔

کار بنانے والی ٹوکیو کی کمپنی نے 2023ء تک فلائنگ کار ٹرانسپورٹ سروس شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔