عتیقہ اوڈھو نے اپنا پسندیدہ ڈرامہ بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہرجائی‘ ان کے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فیصل قریشی کے ساتھ ایک سین کی ویڈیو شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں یہ ڈرامہ بہت پسند ہے جس کی وجہ اس کی بہترین کاسٹ اور ہدایت کار ہیں۔

اس سے قبل عتیقہ اوڈھو نے اپنے کچھ یادگار اور ناقابلِ فراموش کرداروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا
عتیقہ اوڈھو کی جانب سے شیئر کئے جانے والے کچھ یادگار اور مشہور کرداروں میں شاہ تاج، ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل تھے۔

اپنے پیغام میں عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میرے ادا کئے گئے یہ سارے کردار اپنے اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عتیقہ اوڈھو رب سے نعمتوں کیلئے شکر گزار

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں اتنی عزت سے نوازا