ٹاپ پروفیشنل ٹینس پلیئزز نے متوازی تنظیم بنالی

یوایس اوپن ٹینس سے قبل ٹاپ پروفیشنل ٹینس پلیئزز نے متوازی تنظیم بنالی، نواک جوکووچ کی قیادت میں ’پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن‘ کا قیام عمل میں آگیا۔

پاکستان کے اعصام الحق سمیت 50 کھلاڑیوں نے ابتدائی اجلاس میں شمولیت حاصل کرلی، ایک سو سے زائد دیگر کھلاڑیوں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے.

نئی تنظیم کھلاڑیوں کے لیے مزید اقدامات اور پرائز منی کیلئے اقدامات کرے گی اور نئی تنظیم اپنے علیحدہ سرکٹ کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

اے ٹی پی نے پی ٹی پی اے کے قیام پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ، اس میں اندرونی اختلافات کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے