وارنر کپتان ایرون فنچ کے ہیئراسٹائلسٹ بن گئے

آسٹریلیا اورانگلینڈ کے کرکٹرزکی بائیو سیکیور ماحول میں مصروفیات ، آسٹریلوی کرکٹرزنے ہوٹل میں ہی خود کو انٹرنین کیا، ڈیوڈ وارنرکی کپتان ایرون فنچ کا ہیئراسٹائل بناتے ہوئے تصویروائرل ہوگئی ۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے کرکٹرز بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے ہیں ، آسٹریلوی کرکٹرز ہوٹل میں ہی خود کو انٹرٹین کرنے لگے ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بائیو ببل میں وقت گزارنا آسان نہیں اس لیے تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اوپنر ڈیوڈ وارنرکی کپتان ایرون فنچ کا ہیئراسٹائل بنانے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ۔

دوسری جانب اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کے کرکٹرزکی ہیئرکٹنگ کرنے کی ویڈیوبھی وائرل ہوگئی ہے۔

انگلش کپتان اوئن مورگن بھی کرکٹرزکے ایک دوسرے کی ہیئرکٹنگ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔