داکار چاڈ وک بوس مین کی موت کی خبر پر مبنی ٹوئیٹ نے ٹوئیٹر کی تاریخ بدل ڈالی

بلیک پینتھر فلم کے مرکزی اداکار چاڈ وک بوس مین سے عوام کی والہانہ محبت۔ اداکار کی موت کی اطلاع دینے کے لیے کیا گیا ٹوئیٹ، ٹوئیٹر کی تاریخ کا سب سے زیادہ لائیک کیے جانے والا ٹوئیٹ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلیک پینتھر فلم کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف امریکی اداکار چاڈ وک بوس مین گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جن کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ کی جانب سے انہی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی گئی۔


چاڈ وک بوس مین کی موت پر مبنی ٹوئیٹ صارفین کی توجہ کا ایسا مرکز بنا کہ اس ٹوئیٹر کی تاریخ کا ریکارڈ ہی توڑ ڈالا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹوئیٹ کو اب تک 6 ملین سے زائد لائیکس اور 3 ملین سے زیادہ ری ٹوئیٹ مل چکے ہیں جو کہ ٹوئیٹر کی تاریخ میں کسی پوسٹ کو زیادہ لائیکس ملنے کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ چاڈ وک بوس مین کو 2016ء میں بڑی آنت کے کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم پوری دنیا میں اپنے فینز کی موجودگی کے باوجود انہوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔

بوس مین کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں دی گئی۔ ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ بوس مین انتقال کر گئے ہیں۔ بوس مین کا انتقال لاس اینجلس میں ان کے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

وس مین کے خاندان کی طرف سے ٹوئیٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں مرحوم کو خراج تحسین پیش کی گئی۔
پیغام میں کہا گیا کہ اداکار ایک باہمت شخص تھے جنہوں نے اپنی تکالیف کا بڑے جذبے سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بوس مین نے ان فلموں میں کام کیا جو عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔ چاڈ وک بوس مین کے فلمی کرئیر کا سب سے اہم کردار بلیک پینتھر مووی میں کنگ ٹچالا کا کردار ادا کرنا تھا جو دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ بوس مین کے محض 43 سال کی عمر میں انتقال کر جانے پر ان کے فینز اور لواحقین شدید صدمے سے دو چار ہیں اور گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
urdupoint-report