بیٹسمین نے چھکا لگا اپنی ہی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل

آئرش کرکٹر کیون اوبرائن نے زور دار چھکا لگا کر میدان کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

گیند واپس آئی تو کیون کو پتہ چلا کہ جس کار کا شیشہ ٹوٹا تھا وہ تو انہی کی تھی۔

اوبرائن گاڑی کا نیا شیشہ لگوانے پہنچ گئے۔گاڑی کےساتھ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
سوشل میڈیا پر اوبرائن کے شاندار چھکے کی ویڈیوز اور پھر گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل کر رہے ہیں